تازہ ترین

اپر چترال ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لاسپور ویلی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی سربراہی میں لاسپور کے مقام سورلاسپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، مختلف سماجی طبقوں سے تعلق رکھنے والے حضرات اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔ عوام الناس کی جانب سے سابقہ عوامی نمائندوں نے علاقے کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے اعلی حکام کو آگاہ کیا۔ بعض فوری حل طلب مسائل موقع پر ہی حل کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے تمام سربراہان کو علاقے کو درپیش مسائل کے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔علاقہ عمائیدن نے ضلع کے لئے نو تعینات ڈی سی محمد علی کو خوش آمدید کہا اور علاقے میں کھلی کچہری کے انعقاد کرنے اور عوامی مسائل سننے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔