
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ محمود خان کاٹریفک حادثے میں سوات سے تعلق رکھنے والے معروف اسلامی خطاط شمس الاقبال کے انتقال پر افسوس کا اظہار
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹریفک حادثے میں سوات سے تعلق رکھنے والے معروف اسلامی خطاط شمس الاقبال کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے اسلامی خطاطی میں مرحوم کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
