تازہ ترین

عمائیدین کیسوکاآبنوشی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اور واٹر سپلائی سکیم کیلئے بھاری فنڈ اے ڈی پی میں منظور کرنے پر وزیر اعلی، وزیر زادہ اور سرتاج احمد خان کا شکریہ

چترال (محکم الدین) کیسو کے عمائدین نے علاقے کے آبنوشی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اور واٹر سپلائی سکیم کیلئے بھاری فنڈ اے ڈی پی میں منظور کرنے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ اور رہنما پی ٹی آئی سرتاج احمد خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چترال پریس کلب میں جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج شمشیر دستگیر، نثاردستگیر، قاضی عبد الواسع، احمدالدین، ریٹائرڈ صوبیدار فضل الہی، رحمت ولی شاہ، رحمت ایوب شاہ، سید الرحمن،ذوالفقار اور جعفر صدیق نے کہا۔ کہ علاقہ کیسو قیام پاکستان سے آبنوشی اور آبپاشی کے پانی کی قلت کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ لیکن بار بار مطالبے کے باوجود کسی حکومت نے بھی اب تک اس علاقے کے لوگوں کے مصائب و مشکلات کا احساس نہیں کیا۔ یہ پہلا موقع ہے۔ کہ معاون خصوصی وزیر زادہ نے علاقے کی آبی محرومی کی طرف توجہ دی۔ اور واٹر سپلائی کیلئے چار کروڑ روپے گذشتہ سال منظور کرائے۔ مگر محکمہ پبلک ہیلتھ اس لئے یہ پراجیکٹ تعمیر نہیں کر سکا۔ کہ منصوبے کیلئے یہ فنڈ نا کافی تھے۔ اب یہ کیسو کے لوگوں کیلئے انتہائی خوشی کا مقام ہے۔ کہ وزیر زادہ اور رہنما پی ٹی آئی سرتاج احمد خان نے اس منصوبے کے فنڈز کیلئے مسلسل کوشش کی اور انہوں نے پراجیکٹ کی اہمیت کے پیش نظر وزیر اعلی سے دس کروڑ روپے کے فنڈ منظور کرائے۔ شمشیر دستگیر نے کہا کہ کیسو گاوں میں قیام پاکستان کے بعد یہ سب سے بڑا آبنوشی منصوبہ ہے۔ جو کہ پبلک ہیلتھ کے زیر نگرانی تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نیوزیر اعلی سے اپیل کی۔ کہ گذشتہ اے ڈی پی میں رکھے گئے چار کروڑ روپے کے فنڈ سولر ایر یگیشن پر خرچ کرکے علاقے کے زرعی آراضی کو سیراب کرکے کیسو کے عوام کی دعائیں حاصل کریں۔ انہوں نے واٹر سپلائی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے اور فنڈ کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے کوشش کرنے والے تمام مہربانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔