تازہ ترین

اعلی تعلیم کے لئے مالی معاونت کرنے پرروز کا شکریہ۔۔محمد حنظلہ

چترال (چترال ایکسپریس ) چترال کے خوبصورت گاؤں کوغوزی سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد خنظلہ نے چترال میں اعلیٰ تعلیم میں ٹیلنٹد مگر کم وسائل رکھنے والے طلباء وطالبات کی مدد کے لئے کوشان ادارہ ROSEکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے کی بدولت انہوں نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی جیسے ادارے میں ان کی پسند کی ڈسپلن فارمیسی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر آیا۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایف۔ایس سی کرنے کے بعد ایم بی بی ایس میں داخلے کے لئے کوالیفائی نہ کرسکنے کے بعد وہ میڈیکل فیلڈ ہی میں فارمیسی میں جانا چاہتے تھے لیکن کم مالی وسائل کی وجہ سے ان کی یہ خواہش اور ارمان پورا نہیں ہوسکتے تھے۔ انہیں ROSEتنظیم کے بارے میں معلومات ہونے پر اس کے چیرمین ہدایت اللہ سے رابطہ کیا اور چند ہفتوں بعد انہیں ملک کی اس ممتاز یونیورسٹی میں داخلے کی نوید سنادی گئی جس کا خواب بھی انہوں نے نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے لئے ان کے ساتھ گیارہ لاکھ روپے سالانہ رعایت ملتی ہے۔ انہوں نے چترال کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ROSEکے ساتھ ہر ممکن تعاون کرکے اس عظیم مشن کو آگے لے جانے میں اس کے چیرمین ہدایت اللہ اور ان کے رفقاء کار کا دست وبازو بنیں اور اللہ کے ہاں اجر وثواب حاصل کریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔