تازہ ترین

ڈی سی اپر چترال نے عوامی شکایات پر محکمہ زراعت کی طرف سے جاری شدہ ڈرائیوراور دوسرے کلاس فور اسامیوں کی تقرری کے آرڈرز پر عملدرامد روک دیا

اپرچترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے عوامی شکایات اور مقامی لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کے پیش نظر محکمہ زراعت کے ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر اصغر خٹک کی طرف سے جاری شدہ ڈرائیوراور دوسرے کلاس فور اسامیوں کی تقرری کے آرڈرز پر عملدرامد روک دیاہے۔ ڈی سی اپر چترال نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ڈرائیور اور دوسرے اسامی پر غیر مقامی افراد کی تقرری سے مقامی لوگوں نے سخت رد عمل کا مظاہر ہ شروع کردیا تھا اور جمعرات کے روز ان کے دفتر میں مختلف سیاسی اور عوامی رہنماؤں نے زبانی اور تحریری شکل میں شکایات جمع کراتے ہوئے ان تقرریوں کی منسوخی اور ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر ایگریکلچر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ دریں اثناء پی ٹی آئی اپر چترال کے صدر الحاج رحمت غازی نے ڈائرکٹر زراعت اپر چترال کی طرف سے کلاس فور ملازمتوں میں غیر مقامی افراد کی تقرری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپر چترال کے غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور ایسے افسران کی اس دور میں کوئی جگہ نہیں ہے جوکہ اپنے کرتوت سے حکومت کو بدنام کرنے کا باعث بن رہے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ڈائرکٹر زراعت کی ان من مانیوں سے علاقے میں حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں کیونکہ اس ضلعے میں بے روزگاری اپنی انتہاپر پہنچ چکی ہے لیکن ڈرائیور کی اسامی کو غیر مقامی افراد کو دئیے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔