تازہ ترین

چترال،تجاریونین تجار برادری کی آزاد اور خودمختار تنظیم ہے۔انتظامیہ کا انتخابات میں کوئی عمل دخل نہیں،تجار برادری شیڈول کے مطابق الیکشن کرائیں۔ڈی سی چترال

چترال(چترال ایکسپریس)گذشتہ روز تجار برادری چترال لوئر کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں مولانا گلاب الدین،سراج ربانی ایڈوکیٹ،حاجی خیرالعظم،حاجی محمد انور،احمد خان،نادر محمد تجاربرادری سے تعلق رکھنے والے دیگر شامل تھے۔وفد نے ڈی سی چترال کو چترال بازار کے لئے تجاربرادری کے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔جس پر ڈپٹی کمشنرحسن عابد نے تجار یونین کے انتخابات کرانے پر وفد کی تائید کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ تجاریونین چونکہ ایک آزاد اور خودمختار کاروباری لوگوں کی تنظیم ہے اور اس تنظیم کے انتخابات کے امور کے ساتھ انتظامیہ کا کوئی عمل دخل نہیں۔وہ خود اپنا الیکشن اپنے آئین اور ضوابط کے مطابق کراسکتے ہیں۔لہذا تجار برادری اپنے شیڈول کے مطابق الیکشن کرائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔