پشاور سے بونی جاتے ہوئے ہائیس گاڑی ریشن دومون گول کے مقام پر گہرے نالے میں جا گری۔ تین افراد جان بحق اور بارہ زخمی ہو گئے

چترال (محکم الدین) پشاور سے اپر چترال بونی جاتے ہوئے ہائیس گاڑی ریشن دومون گول کے مقام پر موڑکاٹتے ہوئیدوپہر بارہ بجے کے قریب گہرے نالے میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جان بحق اور بارہ زخمی ہو گئے۔ اپر چترال پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں شبانہ دختر غلام ساکن چرون، سید حسن علی شاہ ولد حسن شاہ ساکن اوی اور ڈرائیور حمید حسین ولد بلبل حسین شاہ ساکن بونی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عالیہ ناز دختربلان خان چرون، ثمینہ نذیر دختر علی علی نظار شاہ کوراغ، مسرت شاہین دختر سلیمان شاہ بریپ، رضیہ، فیروزہ ساکنان بونی، روحیدہ کوشٹ، مجیب الرحمن ولد فضل الرحمن بونی، جاوید ولد شیر مومن بونی، مستنصر ولد رحمت کوراغ، مزمل ولد توکل خان کوراغ، مجاہد ولد ناصر خسرو اوی، ثمرینہ حیات دختر عزیز بیگ، عبد العزیز ولد شیخ عبد الحنان دنین گولوغ لوئر چترال شامل ہیں۔واقعہ کی خبر ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام اداروں کے سربراہوں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت کی اورجائے حادثہ پہنچ کر امدادی کام کی بذات خود نگرانی کی حادثے کا شکار ہونے والی ہائیس نمبر آر آئی ایس 926 میں سوار یہ مسافر عید کی چھٹیاں گزارنے کیلئے گھروں کو جارہیتھے۔ کہ گھروں سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر یہ حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی طور پر مقامی لوگوں، آکاہ کے سرٹ ٹیم کے رضا کاروں اورالخدمت نے امدادی سرگرمیان شروع کیں۔ جس کے بعد اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں 5 ایمبولینسز کے ساتھ جائے حادثہ پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال اپر چترال بونی اور ریشن بی ایچ یو جبکہ بعض زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچایا۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔