تازہ ترین

لاسپور رامان کے خشک سالی سے متاثرین کے لئے آب پاشی بحال اورخستہ حال پُل کوتباہی سے بچایا جائے۔سماجی کارکن سہروردی خان یفتالی

چترال(نمائندہ ایکسپریس)اپرچترال سے آمدہ اطلاعات کے مطابق لاسپور کے گوزگول رامان میں خشک سالی کی وجہ سے 20گھرانوں کی فصلوں اور باغات کا پانی بند ہوگیا ہے جس کے وجہ سے لوگوں کو اپنی فصلیں پکنے سے پہلے ہی کاٹنی پڑی اور میوہ جات پودے پانی نہ ہونے کی وجہ سے خشک ہوگئے ہیں۔ پانی کی بحالی کے لئے گاؤں کے متاثرہ عوام نے جگہ جگہ درخواست دی،ایم پی اے کو دورے کی دعوت دی مگر نہ افیسروں نے غور کیا نہ ایم پی اے دورے پر آیا۔اور بروک پھورت کا واحد پل ٹوٹنے کے قریب ہے جوکہ دو علاقوں کو ملانے کا واحد پل ہے جوکہ کئی دفعہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا جہاں دو بار حادثہ بھی پیش آیامذکورہ پُل اب خطرے میں پڑگیا ہے جوکہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتاہے کیونکہ سیلابی ریلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔
سماجی کارکن سہروردی خان یفتالی نے این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور کمشنر ملاکنڈ سے اپیل کی ہے کہ رامان کے خشک سالی متاثرین کے لئے آب پاشی بحال کی جائے اور پُل کوتباہی سے بچایا جائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔