ارندو دو افراد گاڑی سمیت دریائےچترال میں گر لاپتہ

دروش(چترال ایکسپریس) ہفتے کی شام تحصیل ارندو میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افرادگاڑی سمیت دریا میں گر کر لاپتہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک موٹر کار (غواگئے) ارندو سے دروش آرہاتھا کہ ارندو لشٹ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے چترال میں جا گرا جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد عبدالشکور ولد عبدالقدوس اور احسان اللہ ولد ادینہ خان ساکنان ارندو دریا میں گر کر لاپتہ ہو گئے۔ اس حادثے میں گاڑی کا ڈرائیورعبدالرحیم ولد حسین خان سکنہ ارندو حادثے کے دوران گاڑی سے نیچے گر کر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ارندو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔