بورڈ امتحانات کے لئےدوسرے اضلاع سے چترال میں عملہ تعینات کرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

پشاور(چترال ایکسپریس)سینئر سٹاف ایسوسی ایشن چترال کا اجلاس صدر حافظ نور اللہ کی صدارت میں اتوار 18جولائی کوگورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اس بات پر برہمی کا اظہار کیا گیا کہ حالیہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پشاور بورڈ کی طرف سے دوسرے اضلاع خاص کر وہ اضلاع جوپشاور بورڈ کے دائرہ کار میں نہیں چترال میں تعینات کئے گئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔ اور چترال کے اساتذہ کی حق تلفی بھی ہے اس کے علاوہ دور دراز کے سکول میں غیر مقامی افراد کی تعیناتی سے اور بھی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ایک قرارداد کے ذریعے پشاور بورڈ اور محکمہ تعلیم کےحکام بالا سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ بورڈ کے امتحانات میں شفاف طریقے سے امتحانی عملہ تعینات کیا جائے۔دوسرے اضلاع سے چترال میں عملہ تعینات کرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔آئندہ اس قسم کے اقدامات کی صورت میں بورڈ سے تعاون نہیں کیا جائے گا بلکہ امتحانات کا بائیکاٹ کیا جائے گا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔