تازہ ترین

بونی سے تیمرگرہ جانے والی فیلڈر گاڑی عشریت کے مقام پر حادثے کا شکار ایک جان بحق،چار زخمی ہوگئے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اچانگول عشریت میں ایک فیلڈر گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے موقع پر ایک شخص جان بحق جبکہ دوخواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ گاڑی ابوزر ولد گران حاجی سکنہ تیمرگرہ چلارہا تھا جو بونی اپر چترال سے مسماۃ رضیہ سلطانہ دختر کرم علی سکنہ بونی اپر چترال جو چند دن پہلے ریشن کے مقام پر ایکسیڈنٹ ہوئی تھی کو بغرض علاج معالجہ پشاور لے جا رہا تھا جس کے ساتھ اس کے فیملی ممبر اور بھائی بھی موجود تھا حادثے کا شکارہوا جس کے نتیجے میں مسمی علی اکبر ولد کرم علی سکنہ بونی اپر چترال موقع پر جان بحق ہوا جبکہ مسماۃ رضیہ سلطانہ دختر کرم علی سکنہ بونی، ایاز علی خان ولد گل ولی شاہ سکنہ بونی، ظاہر ہ زوجہ یوسف خان سکنہ لون اپر چترال اورڈرائیورابوزرساکن تیمرگرہ زخمی ہے جنکو بغرض علاج معالجہ THQ ہسپتال دروش پہنچایا گیا جہان سے ظاہرہ اوررضیہ سلطانہ کو پشاور ریفر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔