تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا شکردہ برساتی نالے میں بہہ کر دوبچوں اور اپردیر پاتراک میں دوسیاحوں کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ کے علاقہ شکردرہ میں برساتی نالے میں بہہ کر دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
درایں اثناء وزیر اعلی نے اپر دیر کے علاقہ پاتراک میں سیاحوں گاڑی دریا میں گرنے سے دو سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی ضلعی انتظامیہ کو دریا میں ڈوبے دیگر سیاحوں کی تلاش کے لئے تمام ضروری اقدامات بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔