تازہ ترین

چترال میں پیسکو کی طرف سے خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے صارفین سے رقم بٹورنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔سیاسی وسماجی حلقے

چترال(چترال ایکسپریس)چترال کے سیاسی اورسماجی حلقوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا ہے کہ واپڈا پیسکو ایک طرف صارفین سے میٹر کے پیسے لیتا ہے، بجلی کے بل دگنی اور تگنی کرکے لیتاہے اس کے باوجود جب ٹرانسفارمر خراب ہوجاتا ہے تو اس کی مرمت کیلئے صارفین سے 50سے60ہزار روپے چندے اکھٹے کیا جاتا ہے۔حالانکہ پورے ملک میں بجلی کا ٹرانسفارمر واپڈا کا ہوتا ہے اس کی مرمت واپڈا کی ذمہ داری ہوتی ہے ایک مشترکہ بیان میں پی پی پی رہنما عالمزیب ایڈوکیٹ،قاضی فیصل،مسلم لیگ ن چترال کے رہنما محمد کوثر ایڈوکیٹ،منظور احمد ایڈوکیٹ،جے آئی کے نوید احمد کوہکن،سماجی کارکن محمد حسین،محمداقبال ودیگر نے کہا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں میں واپڈا نے ٹرانسفارمروں کی مرمت کیلئے صارفین سے لاکھوں روپے بٹور لیے قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر چترالی کے پوائینٹ آف آرڈر کا جواب دیتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت واپڈا کرے گی اور اندھا دھند بلوں کا خاتمہ کرنے کے لئے میٹر ریڈر بھرتی کئے جائینگے لیکن ڈھائی سال گذرنے کے باوجود نہ واپڈا نے ٹرانسفارمر کے مرمت کی زمہ داری لی نہ30ہزارصارفین کے لئے میٹر ریڈر بھرتی کیئے سیاسی اور سماجی حلقوں نے چیئرمین واپڈا،وزیرتوانائی اور ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی سے اس مسئلے کی حل کی اپیل کی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔