تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نےعید الاضحی کی نمازوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی مسجد میں ادا کی

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید الاضحی کی نماز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی مسجد میں ادا کی ۔ صوبائی کابینہ اراکین شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش کے علاوہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر اُمت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق ، ملکی ترقی و خوشحالی ، امن و امان اور کوروناوباءسے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ نماز عید کے دوران کورونا ایس ا وپیز پر عمل درآمد کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ احتیاطی تدابیر کے طورپر وزیراعلیٰ سمیت کوئی بھی ایک دوسرے سے گلے ملا اور نہ ہی مصافحہ کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔