تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان آزاد کشمیر انتخابات میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکاروں کی گاڑی کے حادثے پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آزاد جموں کشمیر انتخابات میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکاروں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے حادثے میں چار فوجی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نے سوات کے دو نوجوانوں کے دریائے پنجکوڑہ میں ڈوب کر جاںبحق ہونے کے واقعہ پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اُنہوںنے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بخشش اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔