وزیراعلیٰ محمود خان کا ممتازروحانی شخصیت اورمبلغ پیررحمت کریم آف ڈاگ اسماعیل خیل کی وفات پر گہر ے رنج و غم کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ممتاز روحانی شخصیت اور مبلغ پیر رحمت کریم آف ڈاگ اسماعیل خیل کی وفات پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ اُنہوںنے مرحوم کی وفات کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءپر نہیں ہو سکے گا۔ مرحوم کی دینی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی گراں قدر علمی و دینی خدمات عرصہ دراز تک یاد رکھی جائیں گی ۔
دریں اثناءوزیراعلیٰ نے سابق ایم پی اے عبد الرزاق مجددی کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔