تازہ ترین

سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔وزیراعلی

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کم سے کم ماہانہ اجرت 21 ہزار روپے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں صوبائی حکومت کی اعلان کردہ کم سے کم ماہانہ اجرت پر یکم جولائی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس ضمن میں یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔