تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کامون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو الرٹ رہنے ہدایات

محکمہ ریلیف، پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 ، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس سیز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایات

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو الرٹ رہنے اور محکمہ ریلیف، پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 ، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس سیز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔اس سلسلے میں یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے ہر لحاظ سے تیار رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مو¿ثر انداز میں نمٹنے کیلئے ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کو منظم انداز میں چلانے کیلئے متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان مربوط روابط کا موثر نظام وضع کیا جائےتاکہ ریسکیو کی سرگرمیوں میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو ۔ وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور قدرتی آفات کے خطرات سے عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے عوام کو آگاہی دی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔