صوبے کے18 اضلاع میں 30جولائی سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہاہے۔ چیف سیکر ٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز

صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔

پشاور(چترال ایکسپریس)صوبہ خیبر پختونخوا کے چیف سیکر ٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے انسداد پولیو مہمات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ صوبے میں پولیو کیس کا سامنے نہ آنا خوش آئند ہے جو صوبہ خیبر پختونخوامیں انسدادپولیو مہمات موثر انداز میں چلائی جانے کی دلیل ہے اس مقصد کے لئے صوبے کے18 اضلاع میں 30جولائی سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہاہے جس کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرزاور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پولیو مہمات کو کامیاب بنائیں تاکہ ہمارے آنے والامستقبل معذوری سے محفوظ رہے پولیو مہمات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی پولیو مہمات کی نگرانی خود کریں اور ان مہمات کو موثر بنانے کے لئے موقع پر جاکر نگرانی کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پولیو کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پروزیر صحت تیمورسلیم جھگڑا،آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری، ٹیکنیکل ایڈوئزری گروپ (ٹیگ) کے چیرمین جان مارک، سیکرٹری ہوم اکرام اللہ،پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر امجد اعلی خان، سکرٹری فنانس عاطف رحمان، سیکرٹری ایجوکیشن یحییٰ اخونزادہ، صوبائی،سیکرٹری محکمہ صحت سید امتیاز حسین شاہ،اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی چیئر پرسن ایم پی اے رابعہ بصری،صوبہ کے تمام اضلاع کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخواکے کوآرڈینیٹر عبدالباسط، ڈی جی ہیلتھ، ٹیکنیکل فوکل پرسن، این سٹاف آفسر،ای پی آئی، صوبائی ای او سی اور معاون اداروں کے حکام نے شرکت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ میں متعلقہ سرکاری اور معاون ادارے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے فعال تعاون سے ایک جامع حکمت عملی کے تحت انسدادپولیو کی مربوط کاوشیں کررہے ہیں اور تمام تر مشکلات اور چیلینجز کے باوجود حکومت خیبر پختونخوا سے پولیوکا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اورمحکمہ فلاح و بہبودکو ہدایات جاری کیں کہ ان اداروں کا عملہ بھی اس قومی مشن میں بھرپورحصہ لیں جس کے لئے ایک نئی حکمت عملی بنائی جائے تاکہ پولیو مہمات کو مزیدموثر بنایا جاسکے اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہا تھا کہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے اس لئے اس وائرس کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ہر صورت ہم پولیو مہمات جاری رکھیں گئے تاکہ اس ناسورکاخاتمہ جلد ازجلد ممکن ہو سکے۔ اس موقع پرآئی جی خیبرپختونخوامعظم جاہ انصاری نے اجلاس کو بتایاکہ پولیو مہمات کی کامیابی کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے اورانسدادپولیو مہمات کو کا میاب بنانے کے لئے ہرممکن کوشش جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی راہ میں حائل تمام تر مشکلات اور چیلینجز کے باوجود حکومت خیبر پختونخوااس کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے پولیو کا خاتمہ ہمارے صحت مند اور محفوظ مستقبل کے لئے ناگزیر ہے اور پولیو کے خاتمہ کے لئے احتساب اورجوابدہی کا ایک موثر نظام وضع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔