تازہ ترین

ریشن جائے حادثے پر سیفٹی وال کی تعمیرکا آغاز،ممبر این ایچ اے ناردن مکیش کمار، این ایچ اے افیسران اور سٹاف کا شکریہ۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال(چترال ایکسپریس)وقاص احمد ایڈوکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ Roasd our Demand اپنی حیثیت کے مطابق وہ وعدہ کرتی ہیں جو پورا بھی ہو سکے۔اُنہوں نے کہا کہ جب عید سے چند دن قبل ریشن کے مقام پر فلائینگ کوچ حادثے کی وجہ سے کئی گھر اجڑ گئے تھے۔اس وقت سی ڈی ایم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ عید کے فوراً بعد اس مقام پر سیفٹی وال بنانے کی کوشش کرینگے جس پر عملدرکرتے ہوئے منگل کے روز اس مقام پراین ایچ اے نے کام کا آغازکیا اور بہت جلد سفٹی وال تعمیر ہونگے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا اور اس مقام پر حادثات میں ضرور کمی آئینگی۔ اُنہوں نے کہا کہ چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ اور چترالی عوام,ممبر این ایچ اے انچارچ ناردن مکیش کمار کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس مقام پر فوری سیفٹی وال بنانے کاحکم دیا اور ساتھ ہی این ایچ اے کا ان افسران اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنکا تعلق چترال میں سڑکوں کی تعمیر سے ہیں۔۔۔
اُنہوں نے کہا کہ اب یہ سوال نہ کریں کہ اس مقام پر پل بنانا چاہیئے تھا ابھی منٹینس کا کام جاری ہے اور عنقریب چترال شندور روڈ کی توسیع پر کام شروع ہونے والا ہے اور مختلف جگہوں پر اسفالٹ پلانٹ بھی بن رہے ہیں اس مقام پر انشاء اللہ پل بھی بنے گا۔اُنہوں نے عوام سے گزارش کی کہ سی ڈی ایم کو سیاسی بنانے کی کوشش نہ کریں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔