تازہ ترین

بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت اپر چترال ہیڈکوارٹر بونی میں شجر کاری کی گئی

اپرچترال(ذاکر محمدزخمی) بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت اپرچترال ہیڈکوارٹر بونی میں شجر کاری کی گئی۔ اس پروگرام میں ممبر قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی، ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے خصوصی مشیر برائے اقلیتی اموروزیر زادہ، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی، ڈی،پی،او اپر چترال ذوالفقار تنولی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، صفدر خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج  ضلعی صدر پی ٹی آئی اپر چترال رحمت غازی خان اور دیگر محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت تمام حضرات نے اپنے اپنے حصے کی نسبت صنوبر کے پودے لگائے۔ انہوں نے عہد کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے منشاء کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اور اپنے اپنے علاقوں کو سر سبز و شاداب رکھنے کے لئے پودے لگانے کو اپنا شعار بنائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔