لوئر چترال،سیرت کمیٹی چترال کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) سیرت کمیٹی چترال کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس شاہی مسجد چترال کے احاطے میں منعقد ہوئی جس سے تنظیم اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی، ایم پی اے معاویہ اعظم، مولانا تاج حیدری، مولانا عطا محمددیشانی، تاج محمد حنفی اور مقامی رہنما حافظ خوش ولی خان، مولانا جاوید الرحمن اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی کے اندر جو بھی اس بل کی مخالفت کر کے پاس ہونے نہ دیا تو ہم خیبر پختونخوا کے تمام شاہراہون کو بلاک کر کے احتجاج کرینگے۔ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب یہ بل قومی اسمبلی وسینیٹ سے پاس نہ ہو جائے۔ ہم ملک کی اور سرحدات کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو سب بڑی سے چیلنج اس وقت کفار کی طرف سے اس شکل میں درپیش ہے کہ وہ سپاہ رسول کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا اور منفی تاثرات پھیلانے کے لئے میڈیا کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں تاکہ اسلام کو حقیر صورت میں پیش کرکے مسلمانوں کو کمزور دیکھایاجاسکے لیکن کفر کے اماموں کو معلوم ہونا چاہئے کہ جب تک مولانا حق نواز جھنگوی، مولانا اعظم طارق اور مولانا حیدری شہید کا ایک بھی سپاہی موجود ہے یہ مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پارلیمنٹ میں تحفظ ختم نبوت اور صحابہ کرام کے تقدس کے بارے میں پیش کردہ بل کی مخالفت ان عناصر کا کام ہے جوکہ کفار کے ایجنٹ بنے بیٹھے ہیں اور یہ ایک افسوسناک اور قابل مذمت بات ہے جسے کراچی سے لے کر چترال تک ایک ایک مسلمان محسوس کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحابہ کرام وہ مقدس اور عظیم ہستی تھے جوکہ اسلام کو عرب کی ریگستانوں سے چترال کی سنگلاخ چٹانوں تک پہنچانے میں اپنا سب کچھ قربان کردیا اور آج کلمہ طیبہ ہم تک ان ہی کی طفیل پہنچ گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر مسلمان ان عظیم ہستیوں کی شان مبارک میں گستاخی کو کسی بھی صورت میں اور کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سیکولر زم کی طرف لے جانے کی کوشش کرنے والے اپنے سے پہلے ان لوگوں سے سبق سیکھ لیں جوکہ اب دنیا کے لئے عبرت کا سامان بن چکے ہیں کیونکہکہ صحابہ کرام کی شان و ناموس کی حفاظت کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے ہم صحابہ کرام کی شان مین گستاخی کسی بھی صورت مین برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا گھر ہے اس ملک کی حفاظت کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے ملک اسلام کے نام پر بنا ہے ملک کو اسلامی نظام میں ہی چلنا ہے۔پاکستان کی پرشانیوں کا علاج اسلامی نظام مین ہے۔صحابہؓ کے ساتھ جو گستاخی کرے اسے سزا ہونی چاہیے اس حوالے سے ایم این اے چترال نے اسمبلی مین جو بل پیش کیا ہے اس پر ہم ایم این اے چترال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قائدین نے کہا کہ ہمیں انتظامیہ اور حکومت کے سامنے دہشت گرد اور فرقہ واریت پسند کر کے دیکھایا جا رہا ہے۔ہم اسلام اور ملک پسنداور امن پسند لوگ ہین دہشت گردی اور فرقہ واریت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ہم امن پسند اور مخلص لوگ ہیں۔چترال میں شرابی اور بدماش لوگوں کو آنے کی اجازت ہے جب کہ پچھلے سال ہمارے علماء کو چترال آنے نہیں دیا گیا۔اخر میں مہمان خصوصی جناب غازی اورنگزیب فاروقی قائد اہلسنت ولی جماعت پاکستان نے خطاب کرتے ہوے حضورؐ کی سیرت پر مفصل خطاب کیااور کہاکہ چترالی اپنے اخلاق کی وجہ سے پورے دنیا میں مشہور ہیں اور یہ بات آج ہم نے اپنی انکھوں سے آپ کے اخلاق کو خود دیکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف ایک ظالم اور قاتل شخص ہونے کے باوجود آپ کے لیے پہاڑ میں سے ٹنل بنا کر آپ کے لیے آسانی پیدا کی۔ دوران پروگرام حافظ خوش ولی نے قائد چترال نے اہلسنت ولی جماعت پاکستان کے سربراہان کا چترال کا دورہکرنے پر ان کا شکریہ اداکیا اور ساتھ ہی پریس،اور چترال انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔