وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کا اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی کا دورہ۔۔۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کا اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی کا دورہ کیاوزیر زادہ کے ساتھ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالطیف بھی تھے، معاون خصوصی وزیرزادہ نے نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ساتھ بھی میٹنگ کی اور تمام لا اینڈ اڈر قائم کرنے والے اداروں کے سربراہاں بھی اُس میٹنگ میں شریک تھے، اس کے بعد اُنہوں نے پی ٹی آئی کے تحصیل صدر بابر علی گھر پر پارٹی رہنماوں اور ورکروں کے ساتھ ملاقات کی۔
اس میٹنگ میں پورے خطے میں وزیر زادہ کے طرف سے منظور کیئے گئے پراجیکٹ زیر بحث آے۔مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنے مسائل معاون خصوصی کو پیش کی۔
اس موقع پر افغان رضانے آوی کے چیدہ چیدہ مسائل وزیرزادہ کے سامنے رکھ دی جس می آوی دومادومی جیپ ایبل پُل جو یارخون کے عوام کیلے بھی سہولت کار ثابت ہوگی، دومادومی کے باسیوں کے لئے پینے کا صاف پانی،آوی منڈاغ کیلے پانچ لاکھ روپے ٹینڈر ہوئی ہیں مگر اب تک کام کا آغاز نہیں ہوا،بونی اوی روڈ کی خستہ حالی اور ناپختگی اور آوی کے مقام پر پیڈو کے ماتحت صوبائی حکومت کی فنڈ سے بننے والا بجلی گھرشامل تھی۔
معاون خصوصی وزیر زادہ نے مسائل سنے اور ان میں سے سب سے پہلے آوی دومادومی کیلے جیپ ایبل پُل بنانے کا وعدہ کیا۔
ایک اخباری بیان میں افغان رضا نے کہا کہ اس سلسلے میں عوام علاقہ ڈپٹی کمشنر اپرچترال کے بھی مشکورکہ انہوں نے آوی میں پلُ کو بنانے وزیر زادہ سے درخواست کی۔اُنہوں نے بونی کا دورہ کرکے عوام مسائل سننے پر معاون خصوصی وزیر زادہ کا بھی شکریہ ادا کیااورامید کا اظہار کیا کہ معاون خصوصی دوبارہ اپر چترال کے ہریونین کونسل کا دورہ کرکے عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔