تازہ ترین

عید پر سیاحوں کی آمد بارے رپورٹ اعدادوشمار جاری،سوات،گلیات،کمراٹ اور کاغان میں لاکھوں جبکہ چترال میں صرف 50ہزار سیاحوں کی آمد

پشاو(چترال ایکسپریس) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں 27 لاکھ ستر ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی سرکاری دستاویزات کے مطابق کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد سے  66 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا۔ بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مقامی معیشت کو 27 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا، سیاحت سے عید کے دنوں میں مقامی کاروبار کو  27 ارب روپے کا کاروبار ہوا۔دستاویز کے مطابق عید کے دوران دس لاکھ 50 ہزارسے زائد سیاحوں نے سوات کا رخ کیا، گلیات دس لاکھ، کمراٹ ایک لاکھ 20 ہزار، وادی کاغان میں سات  لاکھ سے زائد جبکہ چترال میں 50 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی۔ عید کی چھٹیوں میں سات لاکھ 20 ہزار گاڑیاں سیاحتی علاقوں میں داخل ہوئیں۔ سیاحوں نے 22 جولائی سے 25  جولائی تک سیاحتی مقامات پر عید کی تعطیلات گزاریں آیام عید کے دوران مقامی لوگوں کے روزگار و آمدن میں اضافہ ہوا لاکھوں کی تعداد میں سیاح اب بھی صوبے کے سیاحتی مقامات میں سیر و تفریح کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی کے پی محمود خان نے سیاحوں کی آمد کے بارے میں رپورٹ وزیر اعظم سے ملاقات میں پیش کر دی…

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔