تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کاپشاور کارخانو مارکیٹ میں پولیس وین پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ کارخانو مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس وین پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ اُنہوںنے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور اُن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی شرپسندانہ کاروائیاں پولیس کا مورال پست نہیں کر سکتیں، صوبے میں امن و امان کے لئے خیبرپختونخوا پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام پولیس کی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔