چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے پشاورمیں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا،پولیو مہم کے دارون37 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

پشاور(چترال ایکسپریس) چیف سیکرٹری خیبر پختونخواڈاکٹر کاظم نیاز نے پولیس سروسزہسپتال میں بچوں کو پولیوقطرے پلا کے انسدادپولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا امتیاز حسین شاہ، ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر نیاز، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (پولیو) اور کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا عبدالباسط، ڈائریکٹر ای۔ پی۔ آئی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عارف، ٹیم لیڈر یونیسف، ڈبلیو۔ایچ۔او اور این اسٹاپ بھی موجود تھے اس موقع پرڈاکٹر کاظم نیاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مہم ہمارے لئے ایک موقع ہے کہ ہم اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ اس خطے میں وائرس کی ترسیل کو روک سکیں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ڈاکٹر کاظم نے کہا کہ 30 جولائی سے صوبہ کے 18 اضلاع میں پشاور ڈویژن، بنوں ڈویژن، ڈی آئی خان ڈویژن، کوہاٹ ڈویژن، ضلع مردان اور باجوڑ میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں 37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے مہم کے لئے مجموعی طور پر 16731 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 15965 موبائل ٹیمیں، 708 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 58 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں اس لیے معیاری انسداد پولیو مہم یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ ان اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے 26719 اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو صف اول کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مامور کیے گئے ہیں اس موقع پر کوآرڈینیٹر ای اوسی عبدالباسط نے صف اول کارکنوں کی محنت، حکومت اور شراکت دار اداروں کی رہنمائی و مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ 2021 میں اب تک صوبے میں کوئی پولیو کیس نہیں آیا جبکہ صوبہ کے زیادہ تر اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں کا نتیجہ بھی منفی آیا جو وائرس کی ترسیل کو روکنے میں کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیوخاتمے کے لیے معیاری انسداد پولیو مہم کے انعقاد میں تسلسل اہم ہے کیونکہ انسداد پولیو مہمات پولیوخاتمے کی جانب فیصلہ کن اقدام ثابت ہوتے ہیں جس میں والدین کا تعاون کلیدی کردار ادا کرتا ہے پاکستان پیڈیٹرک ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سید باور شاہ اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال ڈاکٹر اختیار علی نے بھی مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال میں بچوں کو پولیوقطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیااس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال ڈاکٹر اختیار علی نے کہا کہ والدین پولیو ویکسین سے خوفزدہ نہ ہوں اور نہ ہی پولیو ویکسین کی افادیت پر شبہ کریں کیونکہ یہ پانچ سال سے کم عمر کے لاکھوں بچوں کو پلائی جا چکی ہے اور پوری دنیا میں پولیو خاتمے میں بھی کارآمد ثابت ہوئی ہے انہوں نے کہا پولیو خاتمے کی ایک تویل تاریخ موجود ہے جس میں بڑے پیمانے پر اعدادوشمار اس حقیقت کی توثیق کرتا ہیں کہ انسداد پولیو ویکسین اب تک بنائی جانی والی ویکسین میں سے محفوظ ترین ویکسین ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اورجب وہ گھر کے دروازہ پر دستک دیں تو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى