جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کاایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کے دورہ اویر کے بارے میں اجلاس

چترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا اجلاس تنظیم کے دفتر باغ اویر میں منغقد ہوا۔اجلاس کی صدارت یو سی اویر کے صدر زار احمد خان کر رہے تھے۔اجلاس کا اغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔اجلاس میں پرپیش اویر کے صدر معتصم باللہ، ریری اویر کے صدر جہان خان، بروم اویر کے صدر تاج احمد خان لال ، شاہ برونز اویر کے صدر ہدایت الرحمان ، اوی اویر کے صدر ژانو خان ، پختوری اویر کے صدر مجیب الرحمن ، شونگوش اویر کے صدر شیر اکبر ، موژین اویر کے صدر عنایت الرحمان اور موژین اویر کے صدر شیر اعظم خان نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کے دورہ اویر کے موقع پر اعلان کردہ فنڈ کو علاقہ اویر کے تمام دیہات مین منصفانہ تقسیم اور کام کو مکمل طور پر صاف اور شفاف طریقے سے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔کام کی معیار کو دیکھنے کے لۓ گاون کی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جاۓ گی اور کمیٹی کام کی معیار کی شفافیت کا ذمہ دار ہوگا۔اور اخر میں تنظیم کے سرپرست اعلی شہزادہ محمد شفیق نے ایم پی مولانا ہدایت الرحمان کا جذبہ خدمت تنظیم پر مکمل اعتماد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جذبہ خدمت تنظیم ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اسکا سیاست سے دور تک تعلق نہیں ۔ہمارے لۓ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائنگان قابل احترام ہین ۔ہم اپنے ایم این اے عبدالکبر چترالی  کو معاون خصوصی  وزیرذادہ  کو اور دوسرے سیاسی جماعتوں کے نمائنگان کو بھی علاقہ اویر کا دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئے اور جذبہ خدمت تنظیم کی کارکردگی کو دیکھیں۔اور علاقے کے لئے کچھ کرین۔اور اخر مین سب نے یو سی اویر کو ایک مثالی یونین کونسل بنانے کے شفیق الملک وژن کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اور کہا کہ یو سی اویر کو تمام چترال کے لۓ ایک مثالی یو سی بنائینگے۔

زر الذهاب إلى الأعلى