تازہ ترین

گلگت خاص میں کئی علاقے سیلابی ریلوں کی میں،پنجاب رینجرز نے موقع پر پہنچ کر سیلاب کا رخ بدل کر گاؤں کو بڑے نقصان سے بچایا ۔

گلگت (چترال ایکسپریس۔۔ نمائندہ خصوصی) گلگت میں حالیہ تیز بارشوں کی وجہ سے مختلف دیہات سیلابی ریلوں کی زد میں آئے۔ کئی ایک گھرانے متاثر ہوئے تاہم پنجاب رینجرز نے موقع پر پہنچ کر سیلاب کا رخ بدل دیا اور گاؤں کو بڑے نقصان سے بچایا ۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے گگلت میں جٹیال اوربرمس کے علاقوں میں میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے کئی ایک گھر مسمار اور کاشت شدہ کھیتوں اورفصلوں کو نتصان پہنچا تاہم پنجاب رینجرز کی گلگت میں مقیم 3- ونگ کے جوانوں نے کمانڈنٹ پنجاب رینجر کرنل سلطان کی قیادت میں وقت پر پہنچ کر برمس گلگت کے مقام پر بے لگام سیلابی ریلے کا رخ بدل کر آبادی کو بڑے جانی اور مالی نتقصان سے بچایا ۔ ذرائع کے مطابق برمس میں ایک ایسا خاندان بھی بستا ہے کہ جس کے تمام افراد گویائی سے پیدائشی طور پر محروم ہونےکے ساتھ ساتھ ذہنی ناآسودگی اورغربت کی وجہ سے انتہائی بے کسی کے عالم میں زندگی گزرا رہے ہیں ۔ ہمارے نامہ نگار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گویائی سے محروم اس خاندان کے تمام افراد کو فوری طور پر سیلابی ریلے سے پچانے پر گلگت کے مختلف حلقوں میں پنجاب رینجرز کے جوانوں کی مجاہدانہ خدمات کو سنہرے الفاظ میں سراہا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ برمس کے عوام نے خصوصی طور پر پنجاب رنجرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر پنجاب رینجر کے ڈائریکٹر جنرل,کمانڈنٹ کرنل سلطان سمیت تمام اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔