تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا حالیہ بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے حالیہ بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے ان بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے واقعات میں تین افراد کے جاں بحق ہونے پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔