چترال میں میزان بنک کی چترال شاخ کی افتتاحی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پرائیویٹ شعبے میں قائم میزان بنک کی چترال شاخ کی افتتاحی تقریب میں چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر بنک کی چترال برانچ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ بنک کے سنیئر انتظامیہ کے افسران عارف الاسلام (ڈپٹی سی ای او)، محمد سلیم خان (جنرل منیجر نارتھ)، عارف اسلم خان (ریجنل منیجر کے پی) اور میاں فواد شاہ (ایر منیجر مردان) موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا چترالی نے کہاکہ میزان بنک کا چترال میں شاخ کھولنا یہاں کے عوام کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں جنہیں سود کی لعنت سے پاک بنکاری کے مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے چترال میں سود سے پاک بنکاری کی اہمیت بیان کیااور اس برانچ کی کامیابی کے لئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔