وزیراعلی محمودخان کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں لائے گئے زخمی شخص پرمسلح افرادکی فائرنگ کے واقعے کانوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں لائے گئے زخمی شخص پر مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ اور پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال جیسے بڑے طبی ادارے میں اس طرح کے واقعے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے
وزیر اعلی نے پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور ہسپتال کی سکیورٹی انتظامات کا ازسر نوجائزہ لے کر فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کے روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔