تازہ ترین

وزیر اعلیٰ محمود خان کاسپین وام میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ سپین وام میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سب انسپکٹر شفیق کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے ضروری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

<><><><><><><>

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔