چترال لوئر میں ٹریفک پولیس کی طرف سے شہدائے پولیس ڈیسک کا انعقاد

چترال (چترال ایکسپریس)ہر سال چار اگست یوم شہدائے پولیس بھر پور شان و شوکت سے منایا جاتا ہے اس دن کے مناسبت سے چترال لوئر میں ٹریفک پولیس کی طرف سے شہدائے ڈیسک کا انعقاد کیا گیا۔جہاں پر مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والوں کا رجسٹر میں پولیس شہدا کے بارے میں اپنے تاثرات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیسک کی نگرانی پر مامورٹریفک وراڈن چترال لوئر شاہ فیصل نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و جوان ملک و قوم کی خاطر ہمیشہ کی طرح کسی بھی قسم کی قربا نی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور ہمیشہ عوام الناس کی خدمت کے لیے کوشاں رہیں گے۔ماضی کی طرح اس سال بھی شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 4آگست کو یوم شہدائے پولیس کے طورپر منایاجائے گا۔ہفتہ شہدا کی مناسبت سے منعقدہ پروگراموں میں شہدائے پولیس کی قبروں پر حاضری وسلامی دی جائے گی جبکہ شہدا کیمپ لگانے سمیت شہدائے پولیس کی یاد میں مقامی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔