تجار یونین لوئر چترال کے الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 12آگست اور 15آگست کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔عبوری کابینہ تجار یونین

چترال(چترال ایکسپریس)عبوری کابینہ تجار یونین کے نائب صدر فضل محمد خان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ووٹر لسٹ بہت جلد مکمل ہونے والے ہیں اور عنقریب تجاریونین کی انتخابات ہوگی۔اُنہوں نے انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند حضرات سے کہا ہے کہ چترال بازار کا آئین موجود ہے اور آئین کی رو سے مدت معیاد ارٹیکل 6کی روسے3سال کا ہوگا۔آئین کی رو سے الیکشن میں حصہ لینے امیدوار کی اہلیت میں۔1۔یونین کارکن ہونا لازمی ہے،2۔چترال بازار میں دکاندار ہونا لازمی ہے،3۔ضلع چترال کا ڈومیسائل ہولڈر ہونا لازمی ہے،4۔کوئی سیاسی عہدہ نہ رکھتا ہو،5۔اخلاق اور کردار کا صحیح ہونا لازمی ہے،6۔کسی عدالت سے منشیات کے الزام میں سزا یافتہ نہ ہو،7۔دین اسلام کی پانچ ارکان پر ایمان رکھتا ہو،8۔اور تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے واے خواہشمند حضرات اپنے کاغذات نامزدگی عبوری کابینہ تجار یونین چترال سیف الاحمد اور ڈپٹی سیکرٹری فضل واحد پرانہ پی آئی اے چوک کے ساتھ جمع کرائیں،کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 12آگست ہے جبکہ15آگست کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔کاغذات نامزدگی کے ساتھ مبلغ فیس 30000روپے جمع ہونا ہوگا جوکہ ناقابل واپسی ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔