وزیراعلی محمودخان کا کرک میں نامعلوم افراد کی ٹریفک پولیس اہلکارپرفائرنگ کے واقعے کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمودخان نے کرک میں نامعلوم افراد کی ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ٹریفک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ وزیراعلی نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔