ذمہ دار کون ؟؟؟؟*حسین علی صفدر*… جنرل سکریٹری انجمن صدائے چترال پاکستان

وادی چترال کی سرسبزوشادابی سے کون ناواقف ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس کی پسماندگی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔مدتوں کے بعد چترالی عوام کو لواری ٹنل کا تحفہ ملا مگر اس کے دونوں اطراف کے روڈ کی ایسے تعمیر ہوئی جو جوکئی حادثات کا باعث بنا ہے۔ حکومتی ادارہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ماہر اور مایہ ناز انجینئرز کی نگرانی میں چلنے والا کام چترالی عوام کے لئے رحمت کے بجائے زحمت کا باعث بنا ہوا ہے۔دنیا میں بہت سارے ایسے روڈ بنتے ہیں وہاں معیار کے ساتھ موسم کی تغیر و تبدیلی اور نشیب و فراز کا لحاظ رکھا جاتا ہے ۔مگر بدقسمتی سے لواری ٹنل کے اطراف بننے والے روڈ میں تمام چیزوں کو نظر انداز کرکے روڈ بنائے گئے ہیں گزشتہ روز ایک ٹرک کا حادثہ ہوا جس میں ڈرائیور کے ساتھ ان کا شاگرد بھی اس دنیا سے کوچ کر گئے ۔اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے ۔
یہ ایک حادثہ نہیں ہے کئی حادثات پہلے بھی ہوچکے ہیں۔
حکومت سے اور متعلقہ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ حادثے کی مکمل انکوائری کی جائے اور جو لوگ اس میں شہید ہو چکے ہیں ان کے ساتھ ہمدردی کی جائے ان کی ہر لحاظ سے مدد کی جائے ۔
اور حکومت سے گزارش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تمام متعلقہ ماہرین کے ساتھ سنجیدگی سے بیٹھک ہو کہ ایسی کونسی وجہ ہے جس کی بناء پر آئے روز یہ حادثات ہوتے رہتے ہیں اگر انجینئرز کی طرف سے کوئی کمزوری ہوئی ہے اس کو دور کیا جائے۔یہ روٹ سی پیک کا حصہ ہونے کے باوجود اگر اس طرح کی ٹیکنیکل چیزوں کا خیال نہیں رکھا جائے گا تو یہ حادثات اس طرح ہوتے رہیں گے ۔لہذا ہم کسی کی دل آزاری کئے بغیر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے ماہر انجینئرز کے ساتھ بیٹھک ہو اور اس روٹ کا ایسا ڈیزائن ہو کہ یہ سردی اور گرمی دونوں موسموں میں عوام الناس کے لئے زحمت نہ ہو ہم سب پاکستانی ہیں ہم سب کا فرض ہے اگر کسی کام میں کمی نظر آئے اس کو اجاگر کریں ۔
آخر میں کچھ سوال کرنا میرا حق بنتا ہے کہ میں ایک پاکستانی شہری اور چترال کا باشندہ ہونے کی حیثیت سے کروں ۔
01۔کیا لواری ٹنل کے اطراف کے روڈ عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں یا صرف آسانی کو دیکھا گیا ہے۔؟؟؟
02۔کیا تعمیر شدہ روڈ سی پیک کی معیار کے مطابق ہے اگر ہے تو کیسے ؟؟؟
03۔جو حادثات اس روٹ میں ہوتے ہیں اس کا زمہ دار کون ہے ریاست. ادارہ یا ڈرائیور حضرات؟؟؟
04۔روڈ کی موجودہ تعمیر سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی مطمئن ہے اس کے نقشے کے مطابق ہے ۔؟؟
05۔کیا بنے ہوئے روڈکا جو حصہ مکمل ہوا ہے یہ مکمل ہے یا اس میں کچھ اور سیفٹی کے کام باقی ہے۔؟؟؟
06.اس حادثے کے بعد جو کام باقی ہے اس سے متعلق این ایچ اے کا کیا لائحہ عمل ہوگا کیا کچھ رد وبدل کا سوچا جائے گا۔؟؟؟
07۔جو خطرناک موڑ ہیں ان کو محفوظ بنانے کے لئے کوئی لائحہ عمل موجود ہے ۔؟؟؟
مجھے امید ہے ان تمام کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔