…*محترم میرجمشیدالدین نائب صدر اپر چترال محترم منہاج الدین صدرتورکھو موڑکھو کی خدمت میں*۔؟؟حسین علی صفدر سوشل ورکر حال کراچی

گزشتہ روز سوشل میڈیا میں آپ کے نام سے ایک بینر لگا ہوا دیکھا دیکھ کر کافی خوشی ہوئی کہ محترم وزیر زادہ صاحب نے اپر چترال کے لئے ساڑھے تین کروڑ کی خطیر رقم منظور کروائے جس کی تفصیل بھی درج ہے ۔
تفصیل کے اندر پولو گراؤنڈ رائین کا87لاکھ نمایاں ہے۔
پولو گراؤنڈ کی حالت اور کام کا معیار کافی سوشل میڈیا کی زینت بنا رہا ہے مزید تفصیل کی ضرورت نہیں ہے اس کے علاوہ دیگر کاموں کا معیار بھی اس سے جانچا جا سکتا ہے۔
استارو پل ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوا جو بنیادی ضرورت ہے اس کو چھوڑ کے دیگر کاموں کی تفصیل سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں ۔اس کا کوئی ذکر نہیں کیوں ؟؟؟؟
بینر میں قابل ذکر بات شاگرام ٹو شوتخار روڈ کے لئے 30لاکھ روپے کا ہے۔
سوال یہ ہے کیا یہ رقم اس روڈ کی تعمیر میں خرچ ہوا ہے اگر ہوا ہے تو کیا کام ہوا اس کی کچھ تفصیل بھی ذکر فرمائیں۔؟؟؟
میں کوئی تنقید نہیں کر رہا چترال کا باشندہ ہونے کے ناطے اخلاق کے دائرے میں سوال میرا حق ہے جو مجھ سے کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔۔۔
بینر میں لکھے ہوئے کام کا کریڈٹ لینے سے پہلے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا ہے پھر کام کرنے والے کواس کا کام خود کریڈٹ دے دیتا ہے اول الذکر کام کی حالت دیکھ کر نہیں لگتا ہے کہ دیگر کام بھی تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف کے ساتھ ہوں گے۔یا ہوئے ہوں گے۔.۔۔۔
بہر حال مجھے امید ہے کہ بینر لگانے والے محترم حضرات تفصیل اور خرچ ہونے والی رقم کی تفصیل بھی بیان کریں گے۔
ہوسکتا ہے یہ سارے کام ہوئے ہو مجھے نظر نہیں آئے ہو اگر ایسا ہے تو میری تصحیح فرما دیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔