روز چترال کی طرف سے اپر چترال کے دو ہونہارطالب علموں کو سکالرشپ کے چیک دئیے گئے

چترال(چترال ایکسپریس)روز چترال کی طرفسے اپر چترال کے دو ہونہارطالب علموں کو سکالرشپ کے چیک دئیے گئے، سکالرشپ دینے کی مختصرتقریب روز کے مرکزی دفترمیں منعقد ہوئی ۔جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال حفیظ اللہ اور چیف ایڈیٹر چترال ٹائمز سیف الرحمن عزیز مہمانان خصوصی تھے۔ جنھوں نے ہونہار طالب علموں کو سکالرشپ کےچیک پیش کئے۔تقریب میں روز کے چیئرمین ہدایت اللہ ، صحافی نذیر حسین شاہ، روز کے بورڈ ممبران عبید الرحمن ، محمد عبیر اورنیاب ودیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ہونہارطالب علم عثمان رضا ساکن کوراغ جو غلام عیسی خان انسٹیٹیوٹ ( جی آئی کے) کے ٹیسٹ میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن لیکر مکینکل انجنینرنگ میں داخلہ لینے میں کامباب ہوئے ہیں کو پچاس ہزارروپے کے سکالرشپ کا چیک دیاگیا ۔ اسی طرح انیس شہباز علی خان ساکن بریپ نے جی آئی کے ٹیسٹ میں صوبہ بھر میں آٹھویں پوزیشن لیکر میکینکل انجینئرنگ میں داخلہ لے چکے ہیں کوبھی پچاس ہزارروپے کا چیک دیا گیا۔
تقریب کے مہمانان نے روز کی طرف سے کم وسائل کے حامل ہونہار طالب علموں کو سکالرشپ دینے کے سلسلے کو سراہتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں روز کے چیئرمین ہدایت اللہ کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ انھوں نے چترال کے اُن فرزندان جو اندرون یا بیرون ملک اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں یا کاروبارسے منسلک ہیں سے اپیل کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول میں روز کے ساتھ خصوصی تعاوں کریں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔