تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیاں میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی دعا کی ہے۔ کشمیر کی آزادی کے لئے مرحوم کی طویل جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے انتقال سے کشمیری عوام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے مرحوم کی کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیر کی آزادی کے لئے ان کی طویل جدوجہد کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام مرحوم کے اہل خانہ اور کشمیری عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔