تازہ ترین

پاکستان کے نامور موٹیویشنل اسپیکر ۔سی ۔ای ۔او ۔شاہد خان آفریدی فاونڈیشن زیشان افضل کا آغا خان ہاییرسیکنڈری سکول سین لشٹ کا دورہ ۔

چترال(چترال ایکسپریس ) پاکستان کے نامور موٹیویشنل اسپیکر ۔سی ۔ای ۔او ۔شاہد خان آفریدی فاونڈیشن زیشان افضل نے گذشتہ روزآغا خان ہائیرسیکنڈری سکول سین لشٹ کا دورہ کیا ۔ سی ای او شاہد خان افرید ی فاونڈیشن زیشان افضل کا اپنی ٹیم اور معروف سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر کے ہمراہ سکول پہنچے پر سکول پرنسپل طفیل نواز نے دیگر اسٹاف کے ساتھ اُن کا استقبال کیا ۔ سکول طلباء سے خطاب کرتے ہوئے زیشان افضل کا کہنا تھا کامیاب انسان بننے کے لیے حالات اور مشکلات کا سامنا کرنا چاہیے راستے میں کانٹے اور مشکلات آئینگے ان سے ہار نہیں ماننا چاہے بلکہ یقین محکم کے ساتھ مقابلہ کرنا ہی کامیاب انسان کی شان ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تم میں سے ہر فرد ملت کے مقدر کا ستارہ ہے ستارے اپنی چمک سے پوری دنیا کو روشن کردیتے ہیں اسی طرح اپکو بھی پاکستان کا نام روشن کرنا چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے سب سے پسماندہ ضلع سے نکل کر اگر ایک بچہ چار کمپینوں کے سی ای او بن سکتا ہے تو آپ کیوں نہیں اسکی زندہ مثال میں آپ کے سامنے ہوں یقین محکم سے ہی شاہین تیس سے چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتا ہے جہاں سانس روکنے کا خطرہ ہے جہاں ہوا نہیں ہوتا پھر بھی شاہین پرواز کرتا ہے اپنی نہ شکست ماننے والی عظم و یقین سے ۔شاہیں کی شجاعت دلیری بلند پروازی یقین محکم اورعمل پیہم اپنے اندر پیدا کریں گے تو کامیابی مقدر بن جائے گی محفل سے عنایت اللہ اسیر، پرنسپل سکول اور دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا اور اخر میں سکول کی طرف سے مہمان کو یاد گاری شلڈ بھی پیش کیا گیا۔ ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔