چترال تجار یونین انتخابات6ستمبر کو دور ٹو دور کرنے کا فیصلہ۔عبوری کابینہ کادکانداروں سے دکانوں میں رہنے کی اپیل۔

چترال(چترال ایکسپریس)تجار یونین کی انتخابات ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹاون ہال اوردوسرے مقامات کی اجازت نہ دینے پر عبوری کابینہ نے تجار یونین کے انتخابات دور ٹو دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس پر دونوں پینل متفق ہوگئے ہیں۔عبوری کابینہ اور تجار یونین کے لئے انتخابات لڑنے والی دونوں پینلوں اور عبوری کابینہ نے تجار برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر6ستمبر کو اپنے دکانوں میں موجود رہے اور انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عدم تعاون اور انتخابات کے لئے جگہ کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔