تازہ ترین

الفلاح سوسائٹی دروش کے زیر اہتمام 6ستمبرکے دن کے حوالے سےریلی اور کیمپ کا انعقاد

چترال(چترال ایکسپریس)مورخہ 6 ستمبر 2021 الفلاح سوسائٹی اوسیک دروش کے زیر اھتمام شہداۓ وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلۓ ایک واک اور کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی صدرات عمران الملک جنرل سیکٹری دروش ایکشن فورم نے کی جبکہ مہمان خصوصی دروش ایکشن فورم کے صدر رضیت باللہ  تھے جبکہ میزبانی کے فرائض نوشاد علی صدر الفلاح سوسائٹی اور۔قاری ابراھیم نے کی واک اور کیمپ میں سابق ناظمین قسوراللہ قریشی روئیداد ساجد عبداسلام شیر نزیر کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے فاروق علیشاہ۔ جے یو ائی کے جنرل سیکٹری قاری فضل حق سماجی کارکن صلاح الدین طوفان اے این پی تحصیل دروش کے ترجمان احسان اللہ ایڈیشنل ایس ایچ او شیر بہادر مولنا خان شیرین ھدیتہ الھادی کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں ألفلاح سوسایٹی کاشکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ وطن کی خاطر جان دینا ایمان کا حصہ پاکستان دشمن قیام پاکستان سے اج کے دن تک ہر قسم کی سازیشیں کررہے ہیں ججبکہ پاکستان کے سکیورٹی کے ادارے ان کو ناکام بنارھے ہیں جس کیلۓ ہم انکے شکر گزار ہیں حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم کو ہم دل کی گہرائیوں سے عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس موقع بر شرکاء نے ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کہ فلک شگاف نعرے لگاۓ۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔