تازہ ترین

پی پی لوئر اور اپر کے عہدہ داروں کی تقرری انجینئر فضل الربی صدر قاضی فیصل جنرل سیکرٹر ی،امیر اللہ صدر ،حمید جلال جنرل سیکرٹری اپر منتخب

چترال(چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی تنظیم سازی کے سلسلے میں لوئر چترال اور اپر چترال کے عہدیداروں کی تقرری عمل میں لائی ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات کے مطابق پارٹی کے مرکزی چیئر مین نے حالیہ دنوں مختلف عہدوں کے لئے انٹرویوز کے بعد ضلع لوئر چترال کیلئے انجینئر فضل ربی کو صدر، قاضی فیصل احمد سید کو جنرل سیکرٹری اور نظار ولی شاہ کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان کی طرف سے ضلع اپر چترال کے لئے امیر اللہ کو صدر، حمید جلال کو جنرل سیکرٹر ی اور سید کوثر علی شاہ کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے متعدد اضلاع کے عہدیداروں کی تقرری عمل میں لایا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔