محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال میں افسران کی آئے روز تبادلہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اپرچترال۔

بونی(چترال ایکسپریس)صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اپرچترال موسی ولی خان ،جنرل سیکرٹری اقبال الدین اور انفارمیشن سیکرٹری مسرور احمد نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال میں ہونے والے مسلسل تبادلوں پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے ضلع میں دو سالوں کے اندر ایک درجن سے زائد ایکسین اور ایس ڈی او کا تبادلہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر اس نو زائیدہ ضلع میں کسی بھی سرکاری افسر کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزارنے نہیں دیا گیا تو علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ناممکن ہو جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس قسم کے غیر سنجیدہ حرکتیں کرنے کی بجائے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سرکاری افسران کو کام کرنے کے لیے وقت اور وسائل مہیا کرے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔