اپر چترال کی مخصوص جغرافیائی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایریا فیکٹر 15 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کیا جائے۔۔۔موسی ولی خان

بونی( نمائندہ چترال ایکسپریس ) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر موسیٰ ولی خان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپر چترال کی مخصوص جغرافیائی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایریا فیکٹر 15 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے اپر چترال صوبے کا انتہائی دشوار گزار ضلع ہے۔ یہ مختلف مقامات پر سال میں صرف چار پانچ مہینے کام ہوتا ہے۔ ایریا فیکٹر محدود ہونے کیوجہ سے گورنمنٹ کنٹریکٹرز انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپر چترال کی جغرافیائی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایریا فیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر 15 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیں تاکہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز ترقیاتی کام ورکنگ سیزن میں مکمل کر سکیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔