تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا پشتو زبان کے نامورخاتون ادیب زیتون بانو کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشتو زبان کے نامور خاتون ادیب زیتون بانو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ مرحومہ کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ پشتو ادب کے لئے مرحومہ کی گرانقدر خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔