تازہ ترین

تورکہو روڈفنڈکی عدم دستیابی کی وجہ سے تعطل کاشکار ہے۔فنڈجاری کیے جائے۔سلطان وزیر

چترال(چترال ایکسپریس)سابق کمشنرلینڈ ریونیو اور سابق صدر اے پی ایم ایل چترال سلطان وزیر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ تورکہو روڈ ایک پی ایس ڈی پی پراجیکٹ ہے جس کا تخمینہ ایک ارب روپےلگایا ہے جس میں سے اب تک 43کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے۔سال2020 کےدوران ستمبر 2020میں 4کروڑروپے کااجرا کیا گیا جبکہ سال 2021کے دوران اب تک کوئی فنڈ جاری نہیں ہوا۔ٹھیکہ دار کمپنی کی طرف سے تقریبادس کروڑ روپے لگائے گئے ہیں جنکی ادائیگی نہیں کی گئی۔انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سال2021کے لئے مختص کردہ مبلغ  25  کروڑ روپے جلدصوبائی حکومت کوجاری کئے جائیں تاکہ موسم سرما کی آمد سے پہلے استارو،ورکوپ اوررائین کے پلوں کی تعمیر مکمل کی جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔