تازہ ترین

چترال ، کراچی ،لاہور سے تعلق رکھنےوالے کوہ پیماوں کی تریچمیر بیس کیمپ (بابو کیمپ) مہم

چترال(چترال ایکسپریس)چیف آرگیانزینگ ٓافیسر نارتھ ونڈر شیخ محمد فاروق اقبال کی زیرنگرانی کی نارتھ ونڈر کی ٹیم  تریچمیر بیس کیمپ یعنی بابو کیمپ تک پہنچ گئے، اس مہم کا اصل مقصد چترال میں سیاحت کے فروغ کے لئے ان سیاحتی مقام کو منظر عام پہ لانا ہے، جہاں ابھی دوسرے سیاح نہیں پہنچ سکے ہیں یا وہ سیاحتی مقام جواب تک دریافت نہیں ہو چکے ہیں۔چترال کی تاریخ میں سیاحت کو مزید فروع دینے لئے نارتھ ونڈر کی ٹیم نے اس مہم کے دوران پہلی بار اس مقام پر ڈاکومینٹری فلم بھی فلمایا ، تاکہ اس مقام کی اہمیت کو پوری دینا کے سامنے لایا جائے اور ٹریکینک سے دلچسپی رکھنے والے ٹریکرز کو ایک روڈ میپ مل سکے۔

یاد رہے اس سال اس بیس کیمپ (بابو کیمپ )4802میٹرتک پہنچنے والے نارتھ ونڈر کے کوہ پیماوں کی یہ پہلی ٹیم ہیں۔
نارتھ ونڈر کی چیف آرگینایزنگ آفیسر محمد فاروق اقبال نے کہا ، اس مہم کے دوران کل11 گیارہ پورٹر سیمت مختلف مکتبہ فکر کے ہائی پروفشنل نے حصہ لیا، ان میں لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف ٹیریکر بسما حسن ہما طارق بلاکر و ٹیریکر،کراچی سےتعلق رکھنےوالے ڈاکومنٹری فلم کے ماہر احتشام، سید حماد،اخلاق احمد، عزیر احمد شامل ہیں

ٹیم لیڈر محمد فاروق اقبال نے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، کہ اللہ تعالیٰ نے زمین آسمان انسانوں کے لئے مسخر کیا ہوا ہے،تاکہ ہم اللہ کی تخیلق کو دیکھ سکیں، اور شکر بجا لا سکیں، اس کی زمیں پر گھومے پھیرے ،
نارتھ ونڈر ،چترال اور گلگت بلتستان میں ان سیاحتی مقامات کو دریافت کرنے لئے کوشان ہیں تاکہ اس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ مل سکے اور ساتھ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔