وزیراعلی محمود خان نے دیر بالا کے علاقہ براول میں جرگے پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے دیر بالا کے علاقہ براول میں جرگے پر فائرنگ کا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی نے پولیس کو فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔
اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔ جرگے پر فائرنگ کے واقعے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کو پولیس جرگوں، جنازوں اور اس طرح کے دیگر اجتماعات کی سکیورٹی کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔