ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی کابراول بانڈی میں پیش آنے والے واقعہ پر انتہاہی دکھ اورافسوس کا اظہار

چترال(چترال ایکسپریس)چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبرچترالی نے اپر دیر تحصیل براول بانڈی میں پیش آنے والے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضائع پر انتہاہی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپر دیر تحصیل براول بانڈی میں پیش آنے والا واقعہ انتہاہی افسوسناک ہے۔قیمتی جانوں کی ضائع ہونے پر جتنی بھی افسوس کی جائے وہ کم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس طرح کے سانحات سے بچائے۔ہم متاثرہ خاندانوں اور علاقے کے عوام کے دکھ درد اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔